جموں: نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی دو ٹیمیں جمعہ کو جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے بادل پھٹنے سے متاثرہ چسوتی گاؤں پہنچی ہیں اور وہاں بچائو کارروائیوں میں شامل ہوئیں۔
حکام نے بتایا کہ یہ ٹیمیں چسوتی میں جاری بچائو آپریشن میں شامل ہو رہی ہے جو گذشتہ رات دیر گئے وہاں پہنچی۔
این ڈی آر ایف انڈیا نے اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چسوتی پڈر گائوں میں 14 اگست کو بادل پھٹنے کا واقع پیش آیا’۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں مرکزی اور ریاستی ایجسنیوں کے ساتھ بچائو آپریشن میں شامل ہوئیں’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ یاتریوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول انتظامیہ کے ساتھ سرچ اور بچائو آپریشن جاری ہے۔
جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چسوتی گاؤں میں جمعرات کی دوپہر بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والے طوفانی سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی۔
حکام کے مطابق اب تک 50 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 162زخمی اسپتال منتقل کیے گئے جبکہ 200 سے زائد افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔
جمعرات کی رات دیر گئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو معطل کر دیا تھا اور بارش کے باوجود آپریشن کو جمعہ کی صبح بحال کر دیا گیا۔