جمعرات, اگست ۱۴, ۲۰۲۵
21.4 C
Srinagar

ترال میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر: معاشرے سے منشیات کی وبا کے خاتمے کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن ترال کی ایک ٹیم نے رزاق شاہ کراسنگ پر ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 2.5 کلو خشخاش بھوسہ بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔

ملزم کی شناخت محمد امین ڈار ولد عبدالرحمان ڈار ساکن نازنین پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ترال میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئین۔

Popular Categories

spot_imgspot_img