جمعرات, اگست ۱۴, ۲۰۲۵
21.6 C
Srinagar

کشمیر: پامپور میں دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی، دو کو بچالیا گیا تیسرے کی تلاش جاری

سری نگر: جنوبی کشمیر کے قصبہ پامپور کے لتربل علاقے میں بدھ کی صبح دریائے جہلم میں ایک کشتی الٹ جانے سے تین مزدور غرقآب ہوگئے جن میں سے دو کو بچا لیا گیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پامپور کے لتربل علاقے میں بدھ کی صبح ایک کشتی دریائے جہلم میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین مزدور ڈوب گئے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں موجود لوگوں نے دو مزدوروں کو بچا لیا جبکہ تیسرے جس کی شناخت خورشید احمد بٹ ولد مشتاق احمد ساکن چک رنبیر پورہ دمہال کولگام کے طور پر ہوئی ہے، کی تلاش جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف پلوامہ نے غرقآب ہونے والے مزدور کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img