پیر, اگست ۱۱, ۲۰۲۵
30.1 C
Srinagar

سری نگر سڑک حادثے میں 2 پولیس افسروں کی موت، تیسرا زخمی

سری نگر: سری نگر کے نوگام علاقے میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر دوران شب ایک دلدوز سڑک حادثے میں جموں و کشمیر پولیس کے دو افسروں کی موت جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔

افسران نے بتایا کہ نوگام کے نزدیک ٹینگن بائی پاس پر ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر جے کے21ایچ – 1919 ایک ڈوائیڈر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں اس میں سوار جموں و کشمیر پولیس کے تین سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں موجود ڈاکٹروں نے ان میں سے دو کو مردہ قرار جبکہ تیسرا زیر علاج ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ پولیس افسران شری امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد سری نگر سے جموں جا رہے تھے۔
متوفین کی سچن ورما جو آئی آو پی کے 23 بٹالین سے وابستہ تھا اور پانتھہ چوک میں تعینات تھا اور شبم سیٹ جو آئی آر پی کی 21 بٹالین سے وابستہ تھا اور اونتی پورہ میں تعینات تھا جبکہ زخمی مستان سنگھ آئی آر پی کی 23 بٹالین سے وابستہ ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات کارروائیاں شروع کی ہیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img