جمعرات, اگست ۷, ۲۰۲۵
24.4 C
Srinagar

اڈانی پاور کو بہار میں ملا 2400 میگاواٹ کا بڑا پاور پروجیکٹ

نئی دہلی،: ہندوستان کی معروف بجلی کمپنی اڈانی پاور لمیٹڈ کو بہار کے بھاگلپور ضلع میں 2400 میگاواٹ کے ایک نئے سپر کریٹیکل پاور پروجیکٹ کا ٹھیکہ ملاہے۔

کمپنی نے جمعرات کو کہا کہ اسے کھلے مقابلے میں بہار اسٹیٹ پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (بی ایس پی جی سی ایل) سے بجلی کی فراہمی کے لیے لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) موصول ہوا ہے۔

کمپنی کی ریلیز کے مطابق، شمالی بہار پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (این بی پی سی ایل) اور جنوبی بہار پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (ایس بی پی ڈی سی ایل) اڈانی پاور کے بھاگلپور ضلع میں مجوزہ 2400 میگاواٹ نئے تھرمل پاور پروجیکٹ کو تیار کرے گی اور معاہدے کے مطابق وہاں سے بجلی فراہم کی جائے گی۔ بہار حکومت کی تقسیم کار کمپنی وہاں کے پیرپینتی پروجیکٹ سے 2274 میگاواٹ بجلی لے گی۔

اشتہار میں کہا گیا کہ سخت مسابقتی ٹینڈر کے عمل میں، اڈانی پاور کو سب سے کم شرح پر بجلی فراہم کرنے کے لیے بولی لگانے والی کمپنی قرار دیا گیا۔ کمپنی نے 6.075 روپے فی یونٹ کی بولی لگائی تھی۔ معاہدے کے تحت، کمپنی بھاگلپور ضلع میں تین ضرب800 میگاواٹ صلاحیت کے اپنے نئے الٹرا سپر کریٹیکل پاور پلانٹ سے بجلی سپلائی کرے گی۔ اڈانی گروپ اس پروجیکٹ کو ڈیزائن، بلڈ، فائنانس،ملکیت اور آپریشن (ڈی بی ایف او او) ماڈل کے تحت ترتیب دے رہا ہے۔ پہلی یونٹ مقررہ تاریخ سے 48 ماہ کے اندر اور آخری یونٹ مقررہ تاریخ سے 60 ماہ کے اندر شروع ہو جائے گی

اڈانی پاور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس بی خیالیا نے کہا ’’ہم تقریباً تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک نیا گرین فیلڈ پلانٹ لگائیں گے، جس سے ریاست میں صنعت کاری کو مزید فروغ دینے کی امید ہے۔ ہمارا پلانٹ ایک جدید، کم اخراج والا الٹرا سپر کریٹیکل پلانٹ ہوگا اور ریاست کو قابل اعتماد، مسابقتی قیمت اور اعلیٰ معیار کی بجلی فراہم کرے گا۔‘‘

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img