جمعرات, مارچ ۵, ۲۰۲۶
20.3 C
Srinagar

سانبہ میں دو مفرور ملزموں کی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط: پولیس

جموں، : جموں و کشمیر پولیس نے ضلع سانبہ میں دو مفرور اشتہاری ملزموں کی غیر منقولہ جائیدادوں کو بھارتیہ ناگرک سرکشا سنتہا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 85 کے تحت ضبط کر دیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ سانبہ پولیس نے ایک مقدمے میں ملوث دو مفرور ملزموں کی غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کر لیا ہے جنہیں پولیس اسٹیشن سانبہ میں درج ایک مقدمے میں عدالت کی جانب سے اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جائیدادوں کی ضبطی کی یہ کارروائی بھارتیہ ناگرک سرکشا سنتہا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 85 کے تحت معزز عدالت سانبہ کے احکامات کی تعمیل میں عمل میں لائی گئی۔
بیان میں ملزموں کی شناخت نذیر حسین ولد لال حسین اور باغ حسین ولد محمد رشید ساکنان راکھ باروتیاں سانبہ کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان عدالت کی جانب سے بی این ایس ایس کی دفعہ 84 کے تحت جاری کئے گئے اشتہاری نوٹس کے باوجود بھی پیش ہونے میں ناکام ہوئے جس کے بعد ان کی جائیدادوں کو ضبط کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ جائیدادیں بی این ایس اور پریوینشن آف ڈیمیج ٹو پبلک پراپرٹی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کی گئیں۔
ضبط شدہ جائیدادوں میں نذیر حسین کا باروتیاں گائوں میں واقع دو منزلہ پختہ رہائشی مکان اور باغ حسین کا چک دیواں بھیم سین میں واقع رہائشی مکان شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جائیدادوں کی ضبطی کی کارروائی معزز عدالت کے احکامات کی مکمل پابندی اور قانونی تقاضوں کے مطابق انجام دی گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img