جمعرات, مارچ ۵, ۲۰۲۶
20.3 C
Srinagar

اودھم پور میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن بر آمد: پولیس

جموں: معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے جاری مہم میں اودھم پور پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن مجالتہ کی ایک ٹیم نے مجالتہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبرJK02DT – 2552 کو روکا جو منسار سے باتل کی طرف جا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل پر دو افراد سوار تھے جنہوں نے اپنی شناخت چنچل کمار ولد سدیش کمار ساکن خون مجالتہ اور راہل مہرا عرف رٹو ولد بلبیر سنگھ ساکن رام کوٹ کٹھوعہ کے طور پر ظاہر کی۔ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 4.8 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ س ضمن میں پولیس اسٹیشن مجالتہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 23/2026 ایک کیس درج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس مقدمے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img