بدھ, اگست ۶, ۲۰۲۵
28 C
Srinagar

ریاستی درجے کی بحالی کے لئے سیاسی جماعتوں کی حمایت ضروری: عمر عبداللہ

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام ان تمام سیاسی جماعتوں جن کے پارلیمنٹ میں بڑی تعداد میں ممبر ہیں، کو خط لکھا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کی حمایت کریں۔انہوں نے کہا: ‘ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ کسی ایک فرد یا پارٹی سے نہیں بلکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ کیا گیا ہے’۔

وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘میں نے تمام ان سیاسی جماعتوں جن کے پارلیمنٹ میں بڑی تعداد میں ممبر ہیں، کو ایک خط لکھا ہے اور گذارش کی ہے کہ جموں و کشمیر کے ساتھ جو ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ کیا گیا ہے، وہ اس کو پارلیمنٹ میں زور و شور سے اٹھائیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہ کسی فرد یا پارٹی کی بات نہیں ہے بلکہ یہ وعدہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ عوامی جلسوں، پارلیمنٹ اور عدالت عظمیٰ میں کیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ وعدہ پورا ہوجائے’۔

عدالت عظمیٰ میں ریاستی درجے کی بحالی پر شنوائی کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا: ‘یہ اچھی بات ہے،جب 5 اگست کا فیصلہ سنایا گیا تھا تو اس دوران جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی جلد از جلد بحالی کا بھی حکم دیا گیا تھا لیکن اب کئی گذر گئے لیکن جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا گیا’۔انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کے انعقاد کے لئے عدالت عظمیٰ نے وقت کی پابندی نہیں لگائی ہوتی تو شاید میں آج وزیر اعلیٰ نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ریاستی درجہ بحال نہیں کر رہی ہے تو یہ کام عدالت کو کرنا چاہئے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور شری امرناتھ یاترا بھی بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ امسال 4 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے یہ یاترا انجام دی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک کے مختلف حصوں سے سیاح کشمیر آکر یہاں کے قدرتی نظاروں اور یہاں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img