سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کے روز سری نگر کے اخراج پورہ علاقے کی رستم کالونی میں ایک زیر حراست معاون ملی ٹنٹ کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ ملی ٹنسی سے متعلق ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں تھا۔
حکام نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے سری نگر کے اخراج پورہ میں ایک او جی ڈبلیو جو اس وقت کوٹ بلوال جیل جموں میں بند ہے، کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔
انہوں نے کہا: ‘یہ چھاپہ دہشت گردی سے متعلق ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارا گیا’۔ان کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران مقامی پولیس نے این آئی اے ٹیم کی مدد کی۔