سری نگر،: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز یہاں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنووکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں منعقدہ ایک تقریب میں ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے اہل خانہ کو 250 سو تقرری نامے سونپے۔
حکام نے بتایا کہ اس کا مقصد ان خاندانوں کی سرکاری نوکریاں فراہم کرکے مدد کرنا تھا جنہوں نے دہشت گردی سے متعلقہ واقعات میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے شمالی، جنوبی اور وسطی کشمیر سے آئے ہوئے متاثرین کو یہ تقرری نامے خود اپنے ہاتھوں سے دئے۔
منوج سنہا نے متاثرین سے بات چیت بھی کی اور ان کی بہبودی و باز آباد کاری کے لئے سرکار کے عزم کا اعادہ کیا۔