منگل, اگست ۵, ۲۰۲۵
25.8 C
Srinagar

پولیس نے لال قلعہ کے احاطے میں داخلے کی کوشش کرنے والے پانچ بنگلہ دیشی باشندوں کو حراست میں لیا

نئی دہلی: دہلی پولیس نے لال قلعہ کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو حراست میں لیا ہےدہلی پولیس کے مطابق یہ پانچ بنگلہ دیشی پیر کو لال قلعہ کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے اس وقت سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ان پر شبہ ہوا اور ان سب کو حراست میں لے لیا پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد غیر قانونی تارکین وطن ہیں۔ ان سبھی کی عمریں تقریباً 20-25 سال ہیں اور وہ دہلی میں مزدوری کرتے ہیں۔ پولیس نے ان کے پاس سے کچھ بنگلہ دیشی دستاویزات بھی برآمد کیے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔

پولیس فی الحال ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ لال قلعہ کے احاطے میں کیوں داخل ہوئے اور ان کا مقصد کیا تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img