منگل, اگست ۵, ۲۰۲۵
25.8 C
Srinagar

سیارہ 300 کروڑ کے کلب میں شامل

ممبئی،: یش راج فلمز (وائی آر ایف) کے بینر کی فلم ’سیارہ‘ نے ہندوستان میں 300 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہےموہت سوری کی ہدایت کاری اور وائی آر ایف کے سی ای او اکشے ودھانی کی پروڈیوس کردہ، سیارہ 18 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔

اس فلم میں اہان پانڈے اور انیتا پڈا مرکزی کردار میں ہیں ناظرین اہان اور انیتا کی رومانوی کیمسٹری کو کافی پسند کر رہے ہیں۔’سیارہ‘ باکس آفس پر مسلسل کمائی کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔

ٹریڈ ویب سائٹ سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم سیارہ نے پہلے ہفتے میں ہندوستان میں 172.75 کروڑ کی کمائی کی تھی۔جبکہ دوسرے ہفتے میں اس نے 107.75 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

فلم نے 15 ویں دن 4.5 کروڑ، 16 ویں دن 6.75 کروڑ اور 17 ویں دن 8 کروڑ کی کمائی کی۔اب 18ویں دن کا کلیکشن بھی سامنے آگیا ہے۔

سیکنلک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فلم سیارہ نے 18ویں دن ڈھائی کروڑ کی کمائی کر لی ہے۔اس طرح فلم سیارہ ہندوستانی مارکیٹ میں 302.5 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرچکی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img