منگل, اگست ۵, ۲۰۲۵
17.7 C
Srinagar

شیبو سورین کا انتقال ، عمر عبداللہ کا اظہار افسوس

سری نگر،: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جھار کھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ جھار کھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور جھار کھنڈ مکتی مورچہ کے صدر شیبو سورین پیر کی صبح دلی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔عمر عبداللہ نے ان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور ایم پی راجیہ سبھا شیبو سورین صاحب کے المناک انتقال کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا’۔انہوں نے مرحوم کے روح کے سکون کے لئے دعا کی۔

عمر عبداللہ نے ہیمنت سورین ، ان کے اہلخانہ اور ان کے ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔یاد رہے کہ

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے صدر شیبو سورین کا پیر کو یہاں ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 81 برس تھی۔

مسٹر سورین 19 جون سے سر گنگا رام اسپتال میں داخل تھے اور آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ انہیں گردے اور دل سے متعلق امراض کے علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img