ہفتہ, اگست ۲, ۲۰۲۵
17.4 C
Srinagar

کشمیر: بھاری بارشوں کے باعث بالتل راستے سے یاترا معطل

سری نگر: خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل راستے سے جمعہ کو شری امرناتھ جی یاترا کو معطل کر دیا گیا ہے۔محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ جموں و کشمیر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بالتل راستے پر بھاری بارشوں کے باعث شری امرناتھ جی یاترا کو معطل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کے بعد شری امرناتھ جی یاترا کے بالتل راستے پر فوری نوعیت کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام انجام دینے کی ضرورت پڑی ہے۔

صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے بتایا: ‘حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے شری امرناتھ جی یاترا روٹ کے بالتل راستے پر مرمت اور دیکھ بھال کے کام کرنے کی ضرورت پڑی ہے’۔انہوں نے کہا: ‘یاتریوں کی حفاظت کے پیش نظر 3 اگست کو بھی بالتل راستے سے یاترا کی اجازت نہیں دی جائے گی’۔ان کا کہنا تھا کہ مزید اپڈیٹس مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ یاترا کے ننون پہلگام راستے پر ضروری مرمت اور دیکھ بھال کا کام پہلے ہی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال اب تک 4.05 لاکھ سے زیادہ یاتری پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img