ہفتہ, اگست ۲, ۲۰۲۵
18.2 C
Srinagar

شوپیاں میں 3 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر: منشیات کی بدعت کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن شوپیاں کی ایک ٹیم نے اگلر علاقے میں فروٹ منڈی کے نزدیک ایک ناکہ لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ ناکے کے دوران ایک آلٹو کے 10 گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK02BM – 7222 کو روکنے کا اشارہ کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر ڈرائیور نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس ٹیم نے گاڑی کا تعاقب کرکے رام بیرا برج کے نزدیک گاڑی میں سوار افراد کو دھر لیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے 1.5 کلو چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد تینوں کو گرفتار کیا گیا۔


گرفتار شدگان کی شناخت سہیل احمد راتھر ولد طارق احمد راتھر ساکن تکہ محلہ شوپیاں، معروف احمد وانی ولد عبد النبی وانی ساکن کلورہ ملک گنڈ اور فردوس احمد الائی ولد عبد الغنی الائی ساکن ملہورہ کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شوپیاں میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img