جموں: خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر کے کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع کے متعدد تعلیمی زونز میں جمعہ کو تمام اسکول بند رہے۔حکام نے بتایا کہ بھاری بارشوں کے پیش نظر ضلع کشتواڑ میں جمعہ کے روز تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکول بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاہم مالی پیٹھ سے چرہار علاقے تک آنے والے اسکول کھلے رہیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبا اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے لیا گیا ہے۔
ادھر ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے بھی خراب موسم کے پیش نظر ضلع میں جمعہ کو تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ یہ اقدام بچوں اور عملے کے تحفظ کے لئے بطور احتیاط کیا گیا ہے۔