جمعہ, اکتوبر ۳, ۲۰۲۵
21.1 C
Srinagar

داچھی گام سرینگر میں فوج اور دہشت گردوں کے مابین آمنا سامنا

سرینگر : فوج کی چنار کور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سرینگر کے داچھی گام، ہارون جنگلی علاقے کے جنرل ایریا لیڈواس میں ’’آپریشن مہادیو‘‘ کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان آمنا سامنا ہوا ہے۔ علاقے میں تلاشی کارروائی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاعات موصول ہونے کی بنیاد پر فوج کی 24 راشٹریہ رائفلز نے شروع کیا۔ فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر  چھپے مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جبکہ فوجی ذرائع کے مطابق اس دوران طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img