سری نگر: سری نگر کے مضافاتی علاقہ داچھی گام کے بالائی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر میں 3 ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آپریشن جاری ہے۔
فوج کی چنار کور نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘شدید گولیوں کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے’۔
قبل ازیں انہوں نے کہا: ‘آپریشن مہادیو: لدواس کے جنرل علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا’۔انہوں نے کہا کہ آپریشن جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائیاں وسیع پیمانے پر شروع کیں۔انہوں نے کہا: ‘اس دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان آمنا سامنا ہوا’۔
یو این آئی