جمعرات, مارچ ۱۲, ۲۰۲۶
11 C
Srinagar

محکمہ صحت میں مبینہ نوکری گھوٹالے میں 17 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل:ای او ڈبلیو

سری نگر،: کرائم برانچ جموں وکشمیر کی اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے محکمہ صحت میں مبینہ نوکری گھوٹالے کے ایک معاملے میں 17 ملزموں کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

ونگ کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاملہ ایف آئی آر نمبر 7/2013 کے تحت درج کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے مطابق 2010 کے سرکاری حکم نامے میں جعلسازی کرکے محکمہ صحت میں اضافی اسامیوں کا فرضی اندراج دکھایا گیا اور اس سازش کے تحت فرضی تقرری اور تبادلے کے احکامات تیار کئے گئے اور کئی افراد کو غیر موجود اسامیوں پر تعینات کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ غیر قانونی تقرریاں پی ایچ سی چانٹہ مولہ، پی ایچ سی اشٹنگو، سب ضلع ہسپتال بانڈی پورہ اور پی ایچ سی شیخ پورہ گریز میں دکھائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ان فرضی تقرریوں کے ذریعے ملزموں نے سرکاری خزانے سے تنخواہیں اور چھٹے تنخواہ کمیشن کے بقایا جات بھی حاصل کئے۔
ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں سامنے آیا کہ اس جعلسازی سے ریاستی خزانے کو کروڑوں روپیے کا نقصان پہنچا جب کہ ملزموں نے غیر قانونی فائدہ اٹھایا۔
بیان میں کہا گیا کہ چارج شیٹ میں چیف میڈیکل آفیسر، بلاک میڈیل آفیسر، ڈاکٹرز، سینئر اسسٹنٹ، دفتری عملہ اور 12 فائدہ اٹھانے والے ملازموں سمیت مجموعی طور پر 17 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور کیس اب عدالت میں سماعت کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img