بدھ, اگست ۱۳, ۲۰۲۵
22.2 C
Srinagar

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب کی 13 بوتلیں بر آمد: پولیس

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے پانچھری علاقے میں پولیس نے ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے غیر قانونی شراب کی 13 بوتلیں بر آمد کیں۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پانچھری کی ایک ٹیم نے لانڈر – پانچھری روڈ کے نزدیک معمول کی گشت کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کی تحویل سے غیر قانونی شراب کی 13 بوتلیں بر آمد کی گئیں۔

گرفتار شدہ کی شناخت رتن لال ولد شونکہ ساکن لتیار پانچھری کے طور پر کی گئی ہے۔ان کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پانچھری میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img