سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال کر دی گئی اور پہلے درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر مگر کوٹ کے نزدیک سیلانی ریلے آنے اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک روک دیا گیا تھا۔
ٹریفک حکام نے بتایا: ‘قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے اور پہلے ناشری اور نویوگ ٹنل کے درمیان درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے’۔انہوں نے کہا کہ کشتواڑ – سنتھن – اننت ناگ روڈ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے۔اس روڈ کو بھی سنتھن نالے میں سیلابی ریلے آنے کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 24 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔