پیر, اگست ۱۸, ۲۰۲۵
19.2 C
Srinagar

ٹرمپ نے جاپان کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

مسٹر ٹرمپ نے کل رات ٹروتھ سوشل پر کہا، "ہم نے جاپان کے ساتھ ایک بڑا معاہدہ مکمل کر لیا ہے، جو شاید اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔”

معاہدے کے تحت امریکی درآمد کنندگان ملک کو برآمد کی جانے والی جاپانی اشیا پر 15 فیصد باہمی ڈیوٹی ادا کریں گے۔ صدر نے کہا کہ جاپان امریکہ میں 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کرے گا۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو "منافع کا 90 فیصد” ملے گا لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ سرمایہ کاری کیسے کام کرے گی یا منافع کا حساب کیسے لگایا جائے گا۔

مسٹر ٹرمپ نے پوسٹ کیا، "یہ معاہدہ لاکھوں ملازمتیں پیدا کرے گا – ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔ شاید سب سے اہم بات یہ ہے کہ جاپان اپنے ملک کو کاروں اور ٹرکوں، چاول اور کچھ دیگر زرعی مصنوعات اور دیگر اشیاء سمیت تجارت کے لیے کھول دے گا۔ جاپان امریکہ کو 15 فیصد باہمی ٹیرف ادا کرے گا۔

امریکی صدر کے ذریعہ اعلان کردہ جاپان معاہدہ تجارت سے متعلق تیسرا اعلان تھا

۔یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img