جموں: نا ساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلع انتظامیہ رام بن نے چار تعلیمی زونز میں تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کو بدھ کے روز بنا بر احتیاط بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
چیف ایجوکیشن افسر رام بن کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ موجودہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر بانہال، کھاری، اوکھرال اور گول تعلیمی زونز میں بدھ کے روز تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاہم بٹوٹ اور رام بن تعلیمی زونز کے دائرے میں آنے والے تعلیمی ادارے حسب معمول کھلے رہیں گے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام احتیاطی طور پر کیا گیا تاہم بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں 24 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کچھ علاقوں میں سیلابی ریلے، مٹی کے تودے گر آںے اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ جانے کے بھی خطرات ہیں۔