مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج (منگل) دوسرا دن ہے۔ توقع کے مطابق اپوزیشن کا آج بھی پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری ہے۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کل دن بھر لوک سبھا کی کارروائی اچھی طرح سے نہیں چل سکی۔
اپوزیشن آپریشن سندور پر بحث کا مطالبہ کرتی رہی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کے ممبران پارلیمنٹ سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ عآپ کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے راجیہ سبھا میں التوا کا نوٹس دیتے ہوئے بہار کی ووٹر لسٹ بہار اسپیشل انٹینسیو ریویژن پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔
اسی دوران راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جگدیپ دھنکر نے پورے دن راجیہ سبھا کی کارروائی کے بعد پیر کی شام دیر گئے استعفیٰ دے دیا۔
21 اگست تک چلنے والے اس مانسون سیشن میں 32 دنوں میں 21 اجلاس ہوں گے۔ اس میں 12 اگست سے 18 اگست تک کی چھٹی بھی شامل ہے۔
اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے منگل کو راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی کی اور بہار میں ووٹر لسٹوں پر خصوصی نظر ثانی اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑکے اپنے عہدے سے اچانک استعفیٰ دینے جیسے مسائل پر بحث کا مطالبہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
اس کی وجہ سے مانسون اجلاس میں مسلسل دوسرے دن ایوان بالا میں وقفہ صفر کی کارروائی نہیں ہوسکی۔ ڈپٹی چیرمین ہری ونش نے کارروائی شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے وائی ایس آر کانگریس کے نرنجن ریڈی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ انہیں رول 267 کے تحت تحریک التواء کے 12 نوٹس موصول ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محترم سید ناصر حسین، اکھلیش پرساد سنگھ، اشوک سنگھ، ساکیت گوکھلے، منوج جھا اور کچھ دیگر ممبران نے بہار میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظرثانی پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سندوش کمار پی نے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے اپنے عہدے سے اچانک استعفیٰ دینے کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر ہری ونش نے کہا کہ یہ تمام نوٹس قواعد کے مطابق نہیں ہیں، اس لیے انہیں قبول نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے بعد، انہوں نے وقفہ صفر کے دوران عوامی اہمیت کے مسائل کو اٹھانے کے لیے مسٹر وائیکو اور مسٹر مینک کمار نائک کے نام لئے۔
اسی دوران اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر کرسی کے قریب آکر زور زور سے بولنے لگے۔ ڈپٹی اسپیکر نے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر واپس جائیں اور ایوان کی کارروائی چلنے دیں لیکن اس کا کوئی اثر نہ ہوتا دیکھ کر انہوں نے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر