بدھ, اگست ۲۰, ۲۰۲۵
26.3 C
Srinagar

بنگلہ دیشی فضائیہ کا تربیتی طیارہ کالج کی عمارت پر گِرنے سے کم از کم 16 ہلاکتیں

ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گِرنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر فورس کا طیارہ ایف سیون بے جے آئی نے پیر کی دوپہر ایک بج کر چھ منٹ پر اڑان بھری تھی مگر یہ فوراً بے قابو ہو گیا اور سکول کی عمارت سے ٹکرایا۔

بنگلہ دیشی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گِرنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے معاون خصوصی پروفیسر سید الرحمان نے ان اعداد و شمار کی تصدیق کی ہے۔
حادثے میں کم از کم 73 افراد کو جھلسنے کی چوٹیں آئی ہیں جنھیں ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔بنگلہ دیش کی حکومت نے اس حادثے کے بعد منگل کو یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ادھر بنگلہ دیشی حکومت کے قانونی مشیر پروفیسر آصف کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر فورس کا طیارہ ایف سیون بے جے آئی نے پیر کی دوپہر ایک بج کر چھ منٹ پر اڑان بھری تھی مگر یہ فوراً بے قابو ہو گیا اور سکول کی عمارت سے ٹکرایا۔

’میری آنکھوں کے سامنا طیارہ  عمارت سے جا ٹکرایا‘

اطلاعات کے مطابق یہ تربیتی طیارہ ڈھاکہ میں مائلسٹون سکول اور کالج کیمپس پر گِرا ہے۔ وہاں ایک طالب علم سمودرا نے بی بی سی بنگلہ کو بتایا کہ ان کی آنکھوں کے سامنے جہاز سکول کی عمارت سے جا ٹکرایا۔

بنگلہ دیشی فضائیہ کا تربیتی طیارہ سکول کی عمارت پر گِرنے سے کم از کم 16 ہلاکتیں

،تصویر کا ذریعہReuters

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا امتحان چل رہا تھا۔ میں امتحانی مرکز کے باہر کھڑا تھا۔ پھر میں نے دیکھا کہ طیارے میں آگ لگی ہوئی تھی اور یہ عمارت سے جا ٹکرایا۔‘

انھوں نے دعویٰ کیا کہ واقعے میں ان کا قریبی دوست بھی ہلاک ہوا ہے۔اساتذہ اور طلبہ کا کہنا ہے کہ طیارہ کیمپس سے اس وقت ٹکرایا جب سکول کی چھٹیاں چل رہی تھیں۔ ہلاکتوں اور زخمیوں میں کئی طلبہ کے والدین بھی شامل ہیں۔سمودرا نے کہا کہ ’سکول گیٹ کے اندر کئی والدین تھے اور بچے بریک کی وجہ سے باہر نکل رہے تھے۔‘

Popular Categories

spot_imgspot_img