نئی دہلی : گورنری عہدوں میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کے تحت، صدر ہند نے پیر کے روز سینئر بی جے پی رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کویندر گپتا کو لداخ کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔
یہ اعلان راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیہ کے ذریعے کیا گیا، جس میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) کا بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ استعفیٰ قبول کر لیا گیا ہے۔
کویندر گپتا، جو کہ جموں سے تعلق رکھنے والی ایک نمایاں سیاسی شخصیت ہیں، جلد ہی لیہہ میں چارج سنبھالیں گے، جو کہ اس اسٹریٹیجک لحاظ سے اہم مرکزی زیر انتظام علاقہ میں ایک اہم سیاسی تقرری ہے۔
اسی سلسلے میں، صدر جمہوریہ نے آسم کمار گھوش کو ہریانہ کا نیا گورنر مقرر کیا ہے، جبکہ سینئر سیاستدان اور سابق مرکزی وزیر اشوک گجا پتی راجو کو گوا کا گورنر بنایا گیا ہے۔
صدر ہند کے سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا:”مذکورہ تقرریاں ان کی جانب سے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے مؤثر ہوں گی۔”
دریں اثنا،بی جے پی جموں وکشمیر (یونٹ ) کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا:”شری کویندر گپتا جی کو لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔