ہفتہ, اگست ۳۰, ۲۰۲۵
19.4 C
Srinagar

عمر عبداللہ کو روکنے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سری نگر:جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز تمام سکیورٹی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے خواجہ بازار، نوہٹہ کے مزارِ شہداء پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایک غیر معمولی صورت حال اس وقت دیکھنے میں آئی جب عمر عبداللہ نے بند گیٹ کے باوجود دیوار پھلانگ کر مزار کے احاطے میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔

واقعے کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار وزیر اعلیٰ کو جسمانی طور پر روکنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک موقع پر ایک پولیس افسر دھکا دیتے ہوئے بھی دکھائی دیتا ہے۔ تاہم عمر عبداللہ نے کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مزار کے اندر جا کر شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img