جمعرات, جولائی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

اودھم پور سڑک حادثہ،7 افراد زخمی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں کم و بیش 7 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور میں جمعرات کو ایک مسافر بر دار گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK02AG – 7822 سڑک سے پھلس کر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 7 افراد زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ رام نگر تحصیل میں ہائی سکول سونیتر کے نزدیک پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img