جمعرات, جولائی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

کشمیر میں 11 سے 13 جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی

سری نگر :گذشتہ دو دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں وادی کشمیر میں موسم خوشگوار ہے اور لوگوں کو 15 دنوں کی شدید گرمیوں سے راحت نصیب ہوئی ہے اس دوران محکمہ موسمیات نے 11 سے 13 جولائی تک گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔کشمیر ویتھر کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 12.6 ملی میٹر اور 2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں 4.0 ملی میٹر جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں 3.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔سری نگر ہوائی اڈے پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں اس دوران بالترتیب 1.0 ملی میٹر اور 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں بالترتیب 2.0 ملی میٹر اور 4.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھی 4.0 ملی میٹر جبکہ ضلع بانڈی پورہ میں بھی 4.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔وسطی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں 7.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 10 جولائی کو بھی کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران جموں صوبے میں کہیں کہیں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 11 سے 13 جولائی تک موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے تاہم اس دوران بھی کہیں کہیں بارشوں کے ہلکے مرحلے ممکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد میں 14 سے 16 جولائی تک کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔قابل ذکر ہے کہ موسم میں یہ تغیر پوری وادی میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے بعد دیکھنے کو مل رہا ہے۔کشمیر میں 5 جولائی کو سات دہائیوں میں سب سے زیادہ دن کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جب سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img