بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
22.2 C
Srinagar

عمر عبداللہ نے ایس کے آئی سی سی کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کی صدارت کی

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایس کے آئی سی سی کو مالی طور پر خود کفیل بنانے اور سرکاری خزانے پر اس کے انحصار کو کم کرنے پر کلیدی توجہ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج ایس کے آئی سی سی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی، جہاں ہم نے ایم آئی سی ای ٹورازم اور متحرک ثقافتی تقریبات کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا’۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں ایس کے آئی سی سی کو مالی طور پر خود کفیل بنانے اور سرکاری خزانے پر اس کے انحصار کو کم کرنے پر کلیدی توجہ دی گئی۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ ہم نے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور اسٹیک ہولڈرز کے ایک بڑے نیٹ ورک تک ایس کے آئی سی سی کی رسائی کو بڑھانے کے منصوبوں پر بھی غور کیا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img