بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
27.9 C
Srinagar

جموں میں غیر قانونی طور کھیر کی لکڑی لے جانے والی گاڑی ضبط

جموں: جموں پولیس نے گھروٹہ علاقے میں کانگر موڑ کے نزدیک غیر قانونی طور پر کاٹی گئی کھیر کی لکڑی سے لدی ایک گاڑی کو ضبط کیا۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ گھروٹہ کے کانگر موڑ علاقے میں ایک گاڑی (ٹاٹا سفاری) کو ضبط کیا گیا جس میں قریب 15 سے 20 کوئنٹل کھیر کی لکڑی بھری ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس لکڑی کو مبینہ طور پر تجارتی مقاصد کے لیے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں فارسٹ افنس رپورٹ (ایف او آر) درج کر لی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ جنگلات کے حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img