ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
33 C
Srinagar

امر ناتھ یاترا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسران کو حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی

سری نگر،:  جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کو امر ناتھ یاترا کے دوران چندر کوٹ کے مقام پر پیش آئے سڑک حادثے کے بعد افسران کو سخت ہدایات جاری کیں تاکہ یاتریوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا

سکے۔

سرکاری ترجمان کے مطابق پہلگام کی طرف جا رہی ایک گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث سڑک پر کھڑی دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 36 یاتری معمولی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی
طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں تمام افراد کو دوبارہ یاترا کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا، ’بھگوان شیو کی کرپا سے تمام یاتری محفوظ ہیں۔ ہماری اولین ترجیح یاتریوں کی سلامتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ یاترا میں شامل تمام گاڑیوں کی باقاعدہ فٹنس جانچ کی جائے اور یاترا روٹ پر تمام اہم مقامات پر حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے۔‘

اس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار اور ضلع رامبن کے ڈپٹی کمشنر محمد الیاس خان سے بات کر کے زخمی یاتریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ منوج سنہا نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے فوری اور مؤثر ردعمل کی سراہنا بھی کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام سینئر افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہائی الرٹ پر رہیں اور امر ناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کی بغیر کسی رکاوٹ کے آمدورفت کے لیے تمام انتظامات مکمل رکھیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img