جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
32.4 C
Srinagar

منوج سنہا کا سوامی وویکانند جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سوامی وویکانند جی کو ان کی برسی پ پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا: ‘ ان کی گہری دانشمندی اور عالمگیر بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا لازوال پیغام پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتا رہے گا’۔لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیں۔انہوں نے کہا: ‘میں سوامی وویکانند جی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔

سوامی جی کو ایک بصیرت افروز مفکر، فلسفی، اور روحانی روشن خیال شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ان کی گہری دانشمندی اور عالمگیر بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا لازوال پیغام پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتا رہے گا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img