جمعرات, جون ۲۶, ۲۰۲۵
27.6 C
Srinagar

جموں میں 2 منشیات فروش گرفتار، ہیرائن جیسا مواد بر آمد:پولیس

جموں،: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے جموں کے ستواری علاقے میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن ستواری کی ایک ٹیم نے بلول گڑی گڑھ علاقے میں معمول کی چیکنگ کے دوران شیر گڑھ کی طرف سے آ رہے سکوٹی زیر رجسٹریشن نمبر JK02DK – 0243 پر سوار دو مشکوک افراد کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 7 سے 8 گرام ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔

ملزموں کی شناخت ہرجیت سنگھ عرف جمبو ولد گرمکھ سنگھ ساکن سیکشن 10 ہائوس نمبر 24 ایف نانک نگر جموں اور جسویندر سنگھ عرف راجا ولد زوراور سنگھ ساکن سیکن 4 ہائوس نمبر 98 ماڈل ٹائون گنگیال کے طور پر کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ستواری میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے کہا: ‘قابل ذکر ہے کہ ہرجیت سنگھ عرف جمبو ایک کٹر مجرم اور منشیات فروش ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی مقدمے درج ہیں’۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں پولیس نے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img