بدھ, جون ۲۵, ۲۰۲۵
33.8 C
Srinagar

کٹھوعہ میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

جموں: منشیات کے خلاف کارروائیوں کو تیز تر کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بشولی نے ایک ناکے پر ایک سکوٹی زیر رجسٹریشن نمبر JK08J – 8217 پر سوار ایک مشکوک شخص کو چیکنگ کے لئے روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 5.35 گرام ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔ملزم کی شناخت شوکت علی ولد حسن الدین ساکن پالکھ بشولی کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار جبکہ بر آمد شدہ ممنوعہ مواد اور سکوٹی کو ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بشولی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img