نئی دہلی : قومی دارالحکومت کے رٹھالا میٹرو اسٹیشن کے قریب پولی تھین فیکٹری میں منگل کی شام کو لگنے والی بھیانک آگ میں تین افراد ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار اشوک کمار جیسوال نے کہا، "ہمیں کل شام 7.30 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، لیکن جب ہم وہاں پہنچے تو ہم نے دیکھا کہ آگ دراصل تقریباً ایک گھنٹہ پہلے لگی تھی۔ تب تک پوری فیکٹری راکھ ہو چکی تھی۔”
فائر حکام کا کہنا ہے کہ گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ، تاہم دوسری اور تیسری منزل تک پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد بھی صبح تک عمارت کے اندر سے دھواں نکلتا رہا۔ حادثہ میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
مسٹرجیسوال نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے پہلے جے سی بی مشین کی مدد سے عمارت کی ایک دیوار کو توڑا گیا، اس کے بعد اس کے اندر لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی گئی۔