منگل, جون ۲۴, ۲۰۲۵
31.9 C
Srinagar

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ایران کے حملے پرفکر مند، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر گوتریس مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس حملے سے کافی فکرمندہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحران کے آغاز سے ہی سیکرٹری جنرل فوجی کشیدگی کو خطرناک قرار دے رہے ہیں اور پیر کو قطر کی سرزمین پر ایران کا حملہ قابل مذمت ہے۔

مسٹر گوٹیرس نے تمام فریقوں سے لڑائی فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین پر عمل کریں۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img