منگل, جون ۲۴, ۲۰۲۵
31.9 C
Srinagar

ایران کا ایک میزائل امریکی ایئربیس تک پہنچ گیا: قطر

دوحہ،: قطر کی وزارت دفاع نے پیر کو بتایا کہ قطر کے فضائی دفاعی نظام نے العدید ایئر بیس کو نشانہ بناکر داغے گئے 19 میں سے 18 ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو روک دیا۔
قطرامریکی فوج کی میزبانی کرتا ہے۔ ایک میزائل بیس کے اندر گرا، لیکن اس سے جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔
ڈپٹی چیف آف جوائنٹ آپریشنز شیخ الہاجری نے ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ میزائلوں کو دو الگ الگ لہروں میں لانچ کیا گیا تھا۔ قطری فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد روکے گئے میزائلوں کو سمندر کے اوپر تباہ کردیاگیا۔
الہاجری نے کہا، "ہمیں دن کے اوائل میں خفیہ معلومات موصول ہوئی تھی، جس میں العدید سمیت متعدد علاقائی فوجی تنصیبات کو خطرات کی نشاندہی کی گئی تھی۔” انہوں نے قطر کی فوجی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کی صلاحیتیں "اس سے کہیں زیادہ ہیں جس کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔”
اس حملے کے نتیجے میں تمام فضائی ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ قطر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بعد میں پروازوں کی مکمل بحالی کا اعلان کرتے ہوئے ہوا بازی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی تعریف کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے بعد میں ایک بریفنگ میں کہا کہ قطر ایک "مضبوط اور ذہین” سفارتی ردعمل پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے علاقائی تنازعات میں ثالثی کے لیے دوحہ کی اہم سفارتی کوششوں کے پیش نظر اس حملے کو "حیران کن” قرار دیا۔
الانصاری نے تصدیق کی کہ ایران نے سفارتی چینلز کے ذریعہ امریکہ اور قطر دونوں کو حملے کی پیشگی اطلاع دے دی تھی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ یہ واقعہ قطر کو اس کے جاری ثالثی کے کردار سے باز نہیں کرسکے گا۔
یواین ا ٓئی/ژنہوا

Popular Categories

spot_imgspot_img