منگل, جون ۲۴, ۲۰۲۵
34.8 C
Srinagar

گنگیال فائرنگ واقعے میں ملوث دو مطلوب شوٹر گرفتار: پولیس

جموں: جموں پولیس نے گنگیال فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دو مطلوب شوٹروں کو گرفتار کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن گنگیال میں گنگیال فائرنگ واقعے کے متعلق بی این ایس اور آرمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر68/2025 میں تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے دو اہم ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گنگیال چوک میں 6 جون 2025 کو پیش آنے والے ایک سنسنی خیز واقعے، جس میں پرمجیت سنگھ ولد ہرنام سنگھ ساکن سیورا نامی ایک شخص کے دائیں بازو میں گولی لگی تھی جس سے وہ زخمی ہوا تھا، کے سلسلے

میں گنگیال پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے دو ملزموں کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت رمن دیپ سنگھ دتا ولد امرک سنگھ دتا اور ہرنیت سنگھ دتا ولد امرک سنگھ دتا سکنانا دگیانہ آشرم جموں کے طور پر کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا: ‘یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل چار اہم ملزمین کی گرفتاری کے باوجود مذکورہ دو ملزم مفرور تھے اور گرفتاری سے بچ رہے تھے۔انہوں نے کہا: ‘ ان کی گرفتاری کو ممکن بنانے اور عوام اور متعلقہ ایجنسیوں کو آگاہ کرنے کے لیے دونوں مفرور ملزموں کے خلاف ‘ہیو اینڈ کرائی’ نوٹس جاری کیے گئے تھے’۔


پولیس ترجمان نے بتایا کہ ‘مزید برآں، لک آؤٹ سرکلرز تیار کئے گئے اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے تاکہ ان کے ملک سے فرار ہونے کو روکا جا سکے اور ان کی فوری حراست کو یقینی بنایا جا سکے’۔انہوں نے کہا کہ تفتیشی ٹیم کی مسلسل پیشہ وارانہ کوششوں کے نتیجے میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جموں پولیس نے اس مجرمانہ سازش کے پیچھے وسیع نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے سخت محنت سے کام کیا۔بیان میں کہا گیا کہ جموں پولیس امن عامہ کو درہم برہم کرنے اور شہری امن کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سختی سے کارروائی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img