منگل, جون ۲۴, ۲۰۲۵
34.8 C
Srinagar

اودھم پور میں بین ریاستی منشیات کا سرغنہ گرفتار: پولیس

جموں: منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں بین ریاستی منشیات کے ایک سرغنہ کو گرفتار کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نارکو کرائم کے خلاف ایک بڑی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے اودھم پور پولیس نے بین ریاستی منشیات کے ایک سرغنہ کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدہ کی شناخت دھنی رام ولد فسر ساکن سلونی ضلع چھمبا ہماچل پردیش کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری پولیس اسٹیشن چننی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر 45/2025 میں عمل میں لائی گئی

بیان میں کہا گیا کہ تکینکی، مالی اور زبانی شواہد کے بنیاد پر ملزم کو گذشتہ 10 برسوں سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ مذکرہ ملزم کے مجرمانہ طور طریقے کے پیش نظر این ڈی پی ایس کیس میں بی این ایس کے دفعہ 111 کو پہلی بار نافذ کیا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اودھم پور پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img