ترواننت پورم: کیرالہ پولیس نے ریاست بھر میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے شروع کی گئی خصوصی مہم ‘آپریشن ڈی ہنٹ’ کے تحت 390 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور 377 مقدمات درج کیے ہیں۔
پولیس نے 19، 20 اور 21 جون کو ریاست بھر میں چلائی گئی خصوصی مہم میں 6073 لوگوں سے تفتیش کی۔ اس کے بعد یہ گرفتاریاں کی گئیں اور مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس نے ان لوگوں سے 41.0544 گرام ایم ڈی ایم اے، 43.190 کلو گرام گانجہ اور 273 گانجہ بیڑی ضبط کیں۔
انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کنٹرول روم (9497927797) عوام سے منشیات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس فون نمبر پر رابطہ کرنے والوں کی معلومات کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔
یواین آئی