جمعہ, جون ۲۰, ۲۰۲۵
24.9 C
Srinagar

اودھم پور میں خاتون سمیت 2 شراب فروش گرفتار، غیر قانونی دیسی شراب ضبط:پولیس

جموں: جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور کے رام نگر علاقے میں ایک خاتون شراب فروش کو گرفتار کرکے 6 لیٹر دیسی شراب بر آمد کیا ہے۔

پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن رام نگر کی ایک ٹیم نے رسلی ٹھاکری علاقے میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران 6 لیٹر غیر قانونی دیسی شراب بر آمد کیا گیا جبکہ شراب تیار کرنے کے لئے استعمال کئے جانے والے 85 لیٹر خام مواد کو تباہ کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے پوجا دیوی زوجہ روی کمار ساکن راسی ٹھاکر کو موقع پر ہی گرفتار کیا جبکہ رادھا دیوی زوجہ رام پال نامی دوسری ملزمہ جائے موقع سے فرار ہوگئی۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رام نگر میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

 

پنچاری میں شراب کی غیر قانونی فروخت بے نقاب، ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج: پولیس ترجمان

 ضلع ادھم پور کی پولیس نے پنچاری علاقے میں ایک دکان پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیر قانونی شراب برآمد کر کے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی مقامی ذرائع سے ملی اطلاع پر کی، جس کے بعد علاقے میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق، مخصوص اطلاع موصول ہونے پر پنچاری تھانے کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان پر چھاپہ مارا جہاں سے بڑی مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد ہوئی۔ موقع پر موجود ایک شخص کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ضلع پولیس سربراہ کی ہدایت پر علاقے میں غیر قانونی شراب کی فروخت کے خلاف مہم جاری ہے اور ایسے عناصر کو بخشا نہیں جائے گا جو سماج میں بگاڑ پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس طرح کی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے بارے میں پولیس کو فوری طور پر مطلع کریں تاکہ سماج کو منشیات اور غیر قانونی کاروبار سے پاک رکھا جا سکے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img