جموں: جموں و کشمیر پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ایک مشترکہ کارروائی میں گھروٹہ علاقے میں کنجر موڑ کے قریب غیر قانونی طور پر کٹی ہوئی کھیر کی لکڑی لے جانے والی ایک گاڑی کو ضبط کیا۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گھروٹہ کی طرف سے آنے والی اسکارپیو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK02AB – 4024 کو ایک ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ رکنے کے بجائے ڈائیور نے گاڑی کی رفتار تیز کر دی اور جائے موقع سے فرار ہوا جس پر پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بعد میں ڈرائیور نے گاڑی کو ایک جگہ پر چھوڑ دیا اور خود اندھیرے کا
فائدہ اٹھاکر فرار ہو گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ معائنہ کرنے پر، افسران کو تقریباً 15 سے 20 کوئنٹل کھیر کی لکڑی سے لدی ایس یو وی ملی، جس کا شبہ ہے کہ تجارتی مقاصد کے لیے غیر قانونی طور پر منتقل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ گاڑی اور لکڑی کو ضبط کرکے قانونی کارروائیاں انجام دینے کے لئے محکمہ جنگلات کے سپرد کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ مفرور ڈرائیور کی نشاندہی کرکے اس کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔