بدھ, جون ۱۸, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان ہے۔محکمے کے طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق جموں و کشمیر خاص کر جموں صوبے میں 21 اور 22 جون کو کچھ مقامات پر درمیانی سے بھاری بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں سیلابی ریلے، لینڈ سلائنڈنگ یا پتھر کھسک آنے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 18 سے 20 جون تک موسمی مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 21 اور 22 جون کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران رک رک کر بارشوں کا بھی امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 23 اور 24 جون کو موسم عام طور پر خشک رہ سکتا ہے لیکن کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے مختصر مرحلے بھی متوقع ہیں۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں 25 سے 27 جون تک موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی مقامات پر رک رک کر بارشوں کا امکان ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے 20 جون تک اپنے کام جاری رکھنے کی صلاح دی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق جموں و کشمیر خاص کر جموں صوبے میں کچھ مقامات پر درمیانی سے بھاری بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں سیلابی ریلے، لینڈ سلائنڈنگ یا پتھر کھسک آنے کا بھی امکان ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img