ہفتہ, جولائی ۱۹, ۲۰۲۵
23.3 C
Srinagar

شہری سہولیات کے متعلق تمام مسائل کو حل کیا جائے گا: ایس ایم سی کمشنر

سری نگر: سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کمشنر فضل الحسیب نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے ایک دن بعد بدھ کو یہاں جڈی بل میں واقع تاریخی امام باڑے کا دورہ کیا اور وہاں محرم الحرام کے پیش نظر کی جانی والی تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی جلوس راستے اور دیگر انتظامات ہوتے ہیں ان کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا: ‘ایس ایم سی ایک پیشہ ور ادارہ ہے میری ترجیح اس کو مزید موثر بنانا ہوگی’۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ایس ایم سی سے متعلق جتنے بھی مسائل ہیں ان کو حل کیا جائے گا۔

شہر میں کتوں کی ہڑبونگ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img