کیلگری: وزیر اعظم نریندر مودی اپنے غیر ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں کناڈا کے کیلگری پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کناناسکی، البرٹا میں 51 ویں جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
کیلگری ہوائی اڈے پر وزیر اعظم مودی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مسٹر مودی کناڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کی طرف سے ہندوستان کو 2025 کے جی-7 سربراہی اجلاس میں ایک آؤٹ ریچ گیسٹ کنٹری کے طور پر شرکت کی دعوت دینے کے بعد یہاں پہنچے ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق، یہ لگاتار چھٹا موقع ہے کہ ہندوستان ایک مہمان ملک کے طور پر جی 7 میں حصہ لے رہا ہے، جو موجودہ وقت میں عالمی سطح پر ہندوستان کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
جی7 میں، ہندوستان توانائی، سیکورٹی، اختراع، اے آئی، کوانٹم جیسی نئی ٹیکنالوجیز کے بارے میں بات کرے گا، جو عصری موضوعات ہیں اور ہم سب کو متاثر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔