تہران:گزشتہ 65 گھنٹوں کے دوران ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 244 اموات اور تقریباً 1,277 افراد زخمی ہوئے۔
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان حسین کرمان پور نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر کرمان پور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور زخمیوں کی تعداد 1,277 ہے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 90 فیصد سے زیادہ عام شہری تھے۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح تہران اور ایران کے کئی دوسرے شہروں پر فضائی حملے کیے جس میں ملک کے کئی اعلیٰ فوجی کمانڈر اور ایٹمی سائنسدان ہلاک ہوئے۔ ہفتے اور اتوار کو ایران کے مختلف علاقوں میں حملے جاری رہے۔
اس کے جواب میں ایران نے جمعہ سے اسرائیل کے کئی اہداف پر میزائل حملے کیے ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے ہیں اور کافی نقصان ہوا ہے
یو این آئی