اتوار, جون ۱۵, ۲۰۲۵
17.4 C
Srinagar

وہ سیاحتی مقامات جو محفوظ ہیں اب کھل جانے چاہئے: ناصر اسلم

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم کا کہنا ہے کہ وہ سیاحتی مقامات جو محفوظ ہیں اب کھل جانے چاہئیں ۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ جو سیاح یہاں آ رہے ہیں ہم ان کو ہوٹلوں میں بند نہیں رکھ سکتے ہیں۔

موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘وہ سیاحتی مقامات جہاں کوئی خدشہ نہیں ہے ان کو کھولنا اب ضروری ہے کیونکہ ہم سیاحوں کو کمروں میں بند نہیں رکھ سکتے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا: ‘کچھ جگہیں کھل گئی ہیں اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ساری جگہیں کھل جائیں گی’۔
اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر ناصر اسلم نے بتایا: ‘سمارت سٹی پروجیکٹ ہمارے لئے ایک بڑا موقع تھا، جس کو مرکز نے فنڈ کیا تھا اس میں ہم سری نگر شہر کے لئے بہت کچھ کر سکتے تھے، لیکن بدقسمتی ایسا نہیں ہوا’۔

انہوں نے کہا: ‘یہاں ڈرینج نظام کو بہتر کرنے، سڑکوں کو کشادہ کرنے اور متبادل سڑکیں تیار کرنے کی ضرورت ہے، ٹریفک کو ہموار طریقے سے چلانے کے لئے ٹنل کا بھی پرویژن ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ہم سری نگر شہر کو فلائی اوورز کی نذر نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ اس سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے’۔

؎انہوں نے کہا کہ سنگر مال کا پروجیکٹ رپورٹ تیار ہے اس کو مرکز کو بھیج دیا جائے گا اور حکومت سے بھی اس کی فنڈنگ کرائی جائے گی۔

بی جے پی کی طرف سے حکومت کو ہدف تنقید بنانے پر موصوف مشیر نے کہا: ‘بی جے پی کو لوگوں نے رد کر دیا ہے ان کو سوچنا چاہئے کہ ہم پانچ برسوں کے لئے رد کر دئے گئے ہیں’۔

انہوں نے کہا: ‘ان کو لوگوں کی بقا کے لئے تعمیری تنقید بھی کرنی چاہئے’۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img