سری نگر: فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے شمالی کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کی کوششوں اور مقامی آبادی کی ترقی میں مجموعی طور پر مشترکہ اقدامات کےلئے فارمیشنز اور یونٹس کی تعریف کی۔
فوج کی شمالی کمان نے بدھ کی شام دیر گئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے کاؤنٹر انسرجنسی فورس (کلو) کی فارمیشنوں اور یونٹوں کا دورہ کیا اور شمالی کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا’۔انہوں نے کہا: ‘لیفٹیننٹ جنرل نے ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کی کوششوں اور مقامی آبادی کی ترقی میں مجموعی طور پر مشترکہ اقدامات کے لئے فارمیشنز اور یونٹس کی تعریف کی’۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور قوم کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ان کی ثابت قدمی اور لگن کو سراہا۔