جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
22.9 C
Srinagar

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی لابی میں آگ سے املاک کو نقصان

جموں: جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کے لابی ایریا کے اندر بدھ کی صبح آگ لگ گئی جس سے املاک کو نقصان پہنچا۔تاہم فائر ٹنڈرس اور اسمبلی عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی کمپلیکس کے لابی ایریا کے اندر بدھ کی صبح آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے پر فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچے اور اسمبلی عملے کے ساتھ مل کر آگ کو قابو میں کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آگ کے اس واقعے میں کچھ سابق گورنروں، سابق وزرائے اعلیٰ اور قانون سازوں کی تصویروں اور کچھ فرنیچر کو نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے تاہم ابتدائی رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img